پیر حمید سیالوی کی نفاذ شریعت تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں: عاکف سعید
لاہور(خصوصی نامہ نگار) تنظیم اسلامی کے امیر حافظ عاکف سعید نے کہا ہے کہ ہم پیر حمید الدین سیالوی کی نفاذِ شریعت تحریک کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے حصول کا مقصد صرف اور صرف ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست کا قیام تھا۔ آج پاکستان اس لیے گوناگوں مسائل سے دو چار ہے اور اُس کی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو چکا ہے کیونکہ ہم نے اِس وعدہ کو پس پشت ڈال دیا اور نظریہ پاکستان کی عملی تعبیر سے مجرمانہ غفلت برت رہے ہیں۔ حمید الدین سیالوی کے نفاذِ شریعت کے مطالبے پر ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔