نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے: رانا ارشد
لاہور (خصوصی نامہ نگار) معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے لیگی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی سربراہی میں پاکستان بہت جلد ایشین ٹائیگر بن جائے گا۔ ملک میں جاری ترقیاتی منصوبے سی پیک کی اہمیت ایٹمی پروگرام سے کسی صورت کم نہیں لیکن بعض انتشار پسند عناصر اسے بھی کالا باغ کی طرح متنازعہ ایشو بنانا چاہتے ہیں۔ حکومت اور عوام ایسا نہیں ہونے دیں گے اور اسے پایہ تکمیل تک پہنچا کر ہی دم لیں گے۔ ہماری حکومت معاشی لحاظ سے درست سمت جارہی ہے، ملک بھر میں لوڈشیڈنگ میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت جب 2013 میں اقتدار میں آئی تھی تو توانائی کا بحران عروج پر تھا تاہم آج بہت بہتر صورتحال ہے۔