مستحق افراد میں جانوروں کی مفت تقسیم کی تقریب 23 جنوری کو چکوال میں ہوگی،ڈاکٹر غلام حسین
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)غربت مکائو پروگرام کے تحت مالی کفالت کے لئے مستحق افراد میںجانوروں کی مفت تقسیم کی تقریب 23 جنوری کو ضلع چکوال میں ہوگی ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ راولپنڈی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر دیہی علاقوںمیں بیوہ خواتین میں قرعہ اندازی کے تحت دوددھ دینے والے جانور 149 جھوٹیاں اور وہڑیاں(صفحہ6 بقیہ43)
مفت تقسیم کی جائیں گی جن کے دودھ کے فروخت سے وہ باآسانی اپنی گذر اوقات کر سکیں گے صوبائی سیکریٹری لائیو سٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ پنجاب نسیم صادق کی زیر نگرانی صوبے کے تمام اضلاع میں غرب مکائو پروگرام کے تحت جانوروںکی مفت تقسیم کا سلسلہ جاری ہے اور اس منصوبے میں شفافیت کو برقرار رکھتے ہوئے خالصتا میرٹ کی بنیاد پر دودھ دینے والے جانور تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاہے کہ افزائش حیوانات سے دیہی معیشت میں استحکام لایا جاسکتا ہے، غربت اور افلاس سے کمی اور کاروباری سرگرمیوںمیں اضافہ ممکن ہو سکتا ہے انہوںنے یہ بات کہوٹہ میں مویشی پال افراد کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ڈاکٹر غلام حسین بھٹہ نے کہاکہ پنجاب میں لائیو سٹاک کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے خرچ سے متعدد منصوبے شروع کئے گئے ہیں جن میں مستحق افراد میں جانوروںکی مفت تقسیم ، جانوروں کو علاج معالجے کی سہولیات کی مفت فراہمی ، موبائیل ہیلتھ یونٹس کے قیام اور دیہی علاقوںمیں شفاخانہ جات حیوانات کی حالت بہتر بنانے کے علاوہ متعدد دیگر اقدامات شامل ہیں ڈاکٹر جاوید نے حیوانات کو بیماریوں سے بچاو اور طبی سہولیات سے آگاہ کیا۔