پارلیمنٹ کو گالیاں دینے سے عمران کا سیاسی وژن کھل کر سامنے آگیا ، حاجی پرویز خان
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)پاکستان مسلم لیگ (ن)میٹرو پولٹن کارپوریشن راولپنڈی کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی سیاست اخلاقی پستیوں کو چھو رہی ہے ، پارلیمنٹ اور جمہوری نظام کو گالیاں دینے سے ان کا سیاسی وژن کھل کر سامنے آگیا ہے اور عوام جان گئے ہیںکہ پی ٹی آئی کے قائدکی نظر میں عوامی مینڈیٹ کامقام ہے ایک بیان میں حاجی پرویز خان نے کہاکہ ہوس اقتدار میں مفادپرست سیاسی عناصر کے ہاتھ پاوں پھول گئے ہیں اور وہ مایوس ہو کر اب بہکی بہکی باتیںکر رہےہیں انہوں نے کہا کہ طاقت کے زور پر اور دھونس سے کیسے منتخب جمہوری حکومت کو گرایا جاسکتا ہے پاکستان مسلم لیگ(ن)کی قیادت چٹان کی طرح پرعزم اور سیاسی محاز پر ڈٹی ہوئی ہے کوئی دھرنا یا مظاہرہ جمہوری حکومت کو اقتدار سے ہٹا نہیں سکتا حاجی پرویز خان نے کہاکہ بھڑکیں مارنے والے شیخ رشید نے پہلے بھی اپنا تھوکا چاٹا ہے اور استعفی کا اعلان کرکے دوبارہ اپنی غلطی پر پیشمان ہونا پڑے گا قومی سیاست میں پی ٹی آئی کے مکروہ کردار کو کبھی فراموش نہیںکیا جاسکے گا۔