ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینے پر چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں،حاجی ظفر اقبال
راولپنڈی(نیوز رپورٹر )علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دینے پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے قائد ہونے کا حق ادا کیا ہے ۔ان خیلات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ جی ظفر اقبال نے یہاں سرسید کالونی میں گلیوں کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت ہی ہمارا نصب العین ہے۔پہلے بھی عوامی مسائل حل کرنے کے لیے دن رات کوشاں رہے اور آئندہ بھی اس جدو جہدکو جا ری رکھیں گے۔علاقہ کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے ۔تقریب سے نمبردار فکر،چوہدری اشتیاق،راجہ رمضان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار ،حاجی ظفر اقبال اور چیر مین راجہ فیصل کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں کہ یہ تینوں قائدین یونین کونسل لکھن کے ماتھے کا جھومر ہیں۔