جان سے مار دینے کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج
چکوال(نامہ نگا)قصبہ موہڑہ الہو تھانہ ڈھڈیال کے علاقے میں پانچ مسلح افراد نے کار روک کر جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ فہیم اقبال ولد محمد اقبال نے پولیس کو بتایا کہ وہ ہمراہ فیضان اپنی کا رپر اسلام آباد ایئر پورٹ جا رہے تھے کہ ملزمان احتشام علی ولد محمد نصیر ، بلال شوکت ولد شوکت حسین، ظہیر ولد سلیم، باقر ولد عزیز، قمر ولد اصغر نے کارکو زبردستی روکا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیں۔