کراچی میں پاکستان والی بال کیمپ کے انعقادکا خیر مقدم
کراچی (آئی این پی) سندھ جوڈو ایسوسی ایشن کے صدر میجر (ر) محمود ریاض ،جنرل سیکریٹری محمد رفیق ،سیکریٹری اطلاعات محمد ارشد ،سیکریٹری وومین سندھ کنزا بلوچ نے نیشنل کوچنگ سینٹر کراچی میں پاکستان کی تاریخ میں پہلے مرتبہ پاکستان والی بال ٹرینگ کیمپ کے انعقاد کا خیر مقدم کرتے ہوئے پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاوالی بال ٹریننگ کیمپ کے انعقاد سے صوبے سندھ خصوصاً شہر کراچی میں وال بال کھیل میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لایاجاسکے گا سندھ جوڈو ایسوسی ایشن نے کیمپ کے انعقاد کو پاکستان والی بال فیڈریشن کا ایک بہتر قدم قرار دیتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا ۔