فٹبال پریمیئر لیگ ،ریڈن ہیزارڈ نے گولزکی سنچری کرڈالی
لندن (آن لائن)بیلجیئم کے فٹ بال کھلاڑی ریڈن ہیزارڈ نے گزشتہ روز برائٹن کے خلاف پریمیئر لیگ میچ میں چیلسی کی جانب سے تیسرے منٹ میں گول کرکے اپنے کیریئر کا 100واں لیگ گول کیا۔ 27سالہ کھلاڑی نے یہ گول اس وقت کیا جب برائٹن کے ڈیل اسٹیفنز مناسب طریقے سے وکٹر موسس کی کراس کلیئر نہیں کرسکے۔یہ2012ء میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد ہیزروڈ کا چیلسی کیلئے64واں گول ہے۔انہوں نے 36گول فرنچ لیگ ون کے ٹکڑی کلب للی کے لئے بھی36گول کئے ہیں۔اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انہوں نے دوسرے ہاف میں دوسرا گول کیا،جو کہ اس ٹرم میں ان کا آٹھواں گول ہے