نیوزی لینڈ اور پاکستان کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی آج کھیلا جائے گا
ویلنگٹن(آئی این پی)نیوزی لینڈ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا، گرین شرٹس سیریز میں شکستوں کے داغ دھونے کیلئے پر عزم ہے،ون ڈے سیریز میں شاندار فتح کے بعد میزبان ٹیم کے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی عمدہ کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرنے کیلئے پر جوش ہیں دوسری جانب شکست خوردہ پاکستانی ٹیم جو کہ ٹی ٹونٹی کی خطرناک ٹیم شمار کی جاتی ہے، سیریز جیت کر ایک روزہ سیریز میں شکست کا بدلہ چکانے کی خواہاں ہے