ڈنگہ: والدہ سے تلخ کلامی پر بہن کو دیوار سے مار کر قتل کردیا
ڈنگہ (نامہ نگار) نوجوان جواں سالہ بہن کی والدہ سے تلخ کلامی برداشت نہ کرسکا، 16 سالہ بہن کا سر دیوار سے ٹکرا ٹکرا کر اُسے ہلاک کر بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق محلہ درزیاں کی 16 سالہ ’’ن، ف‘‘ اپنی والدہ سے تلخ کلامی کررہی تھی پاس کھڑا بھائی رضا رفیق برداشت نہ کرسکا اُس نے مشتعل ہوکر بہن کا سر بار بار دیوار سے ٹکرایا جس کے نتیجہ میں بہن موقع پر ہلاک ہوگئی۔ ملزم فرار ہوگیا ہے، باپ محمد رفیق کی رپورٹ پر ڈنگہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔