سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس آج پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس میں ہو گا۔تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کااجلاس (آج) پیر کو پارلیمنٹ ہائوس اسلام آبا د میں چیئرمین رحمان ملک کی زیر صدارت ہو گا۔ اجلاس میں قصور اور مردان میں معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعات کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی ۔ اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے ای سی ایل پالیسی پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔