چوہدری نثار ن لیگ کا قیمتی اثاثہ ہیں ، راجہ ظفر محمود
کلرسیداں (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رکن بلدیہ راجہ ظفر محمود نے کہا ہے کہ کلر سیداں پر چوہدری نثار علی خان کے احسانات اس قدر زیادہ ہیں کہ ہماری آئندہ نسلیں بھی اس کا بدلہ نہیں جھکا سکتیں۔چوہدری نثار صرف حلقہ کی عوام کے ہی نہیں بلکہ ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار پر تنقید کرنا آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے ہم سینہ تان کر کہتے ہیں کہ ہم چوہدری نثار علی خان کے دست و بازواور سپاہی ہیں۔