چکوال،تیز رفتار ہائی روف کی مسافر ویگن کو ٹکر، 6مسافر زخمی
چکوال ( نامہ نگار )چکوال تلہ گنگ روڈ پر مرید چوک کے قریب تیز رفتار ہائی روف ویگن اور مسافر ویگن کے درمیان ٹکر میں 6 افرادشدید زخمی ہوگئے۔ ہائی روف نے غفلت اور تیزر فتاری سے پیچھے کی طرف سے آگے جانے والی ویگن کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیاں کلابازیاں کھاتے ہوئے الٹ گئیں۔ ریسکیو1122 نے فوری طور پر زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا او رہائی روف ویگن سڑک کے کنارے تین چار فٹ گہری جگہ پر گری۔