عوامی قیادت کی نااہلی سے گوجرخان ضلع نہیں بن سکا
گوجرخان (نامہ نگار)تحصیل گوجرخان سے منتخب ہونے والی عوامی قیادت کی نااہلی کی وجہ سے گوجرخان ضلع نہیں بن سکاضلع بنائو کے نام پر پنجاب کی سب سے بڑی تحصیل کے عوام کو ہمیشہ لالی پاپ دے کر مفادات حاصل کیے گئے ضلع بنائو تحریک کیلئے سینکڑوں میٹر لمبے لٹھے پر اسی ہزار سے زائد شہریوں کے دستخط لینے والے بھی اب ایم این اے کے فوکل پرسن بن کر خاموش ہو گئے ان خیالات کااظہار پی پی تھری سے تحریک انصاف کے ٹکٹ کے امیدوار مرزا نعیم احمد نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کوہسار کے نام سے مری جیسی چھوٹی تحصیل کو ضلع بنانے کی خبریں ہیں مری ضلع بن گیا تو گوجرخان اگلے سو سال بھی ضلع نہیں بن سکے گا مرزا نعیم احمد نے کہا کہ اس تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے گوجرخان کی تمام تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھ ہو کر مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا چاہیے ۔