الیکشن شریعت کے نفاذ کے لیئے لڑ رہے ہیں،علامہ خادم رضوی
پنڈی گھیب (نامہ نگار )تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے پاکستانی حکمرانوں سے 33 ارب روپے واپسی کا تقاضا اس لیئے کیا کہ امریکہ نے یہ پیسے پاکستان میں شریعت محمدی ؐکا نفاذ نہ ہونے اور مولویوں کے خاتمے کے لیئے دیئے تھے مگر تحریک ختم نبوت ؐ کے بعد گلی محلوں میں لبیک یارسول اللہ ؐ کے نعرے بلند ہورہے ہیں جس سے امریکی حکمرانوں کو غصہ ہے (صفحہ6بقیہ 2)
ہمارے لنگر خانے آج بھی چل رہے ہیں دین محمد ی ؐ نافذ ہونے کے بعد بھی چلتے رہے ہیں۔ 15 سال سے امریکہ میں قید قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کی ماں سے ملاقات کی تو اس نے بتایا کہ سارے حکمران صرف فوٹو سیشن کے لیئے آتے ہیں ٹرمپ سے جنگ کرنی ہے تو نوجوانوں میں روح محمدی کو بیدار کرنا ہوگا شراب پینے والی فوج نعرہ تکبیر لگانے والے مجاہدوں کا سامنا نہیں کرسکتے ۔ آئندہ الیکشن میںووٹ خادم حسین رضوی کو نہیں بلکہ رسول اللہ ؐ کے نام کو دینا ہوں گے لوگ کہتے ہیں کہ مولوی الیکشن لڑ رہے ہیں ہم الیکشن شریعت کے نفاذ کے لیئے لڑ رہے ہیں۔ سیاسی پارٹیاں عوام کو دھوکہ دیتے ہو ئے ایک دوسرے پر لعنتیں بھیج رہی ہیں جسکی وجہ صرف یہی ہے کہ ان حکمرانوںنے حضور ؐ کی ناموس سے چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی فیض آباد دھرنے کے دوران 21کروڑ روپے لینے کا الزام لگانے والے یہ سوچ لیں کہ حضور ؐ کے غلاموں کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اگر پیسے ضرورت ہو تے تو 21 کروڑ تو کیا اربوں جمع کرسکتا تھا مگر دنیا وی دولت سے زیادہ حضور کی ناموس پر پہرہ داری کو ترجیح دیتا ہوں۔ان خیالات کااظہار انہوںنے پنڈی گھیب میں پیر معین شہزاد چشتی الازہری کے والد گرامی فقیر محمد عبدالمجید کے 32ویں سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے منعقدہ محفل میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔