ڈھلتے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کا کھوڑ اڈہ پر آنا بند،شہریو ں کو مشکلات
کھوڑ(نامہ نگار) حکومت کی عوامی مسائل سے عدم دلچسپی کی وجہ سے ہرطرف لاقانونیت کا دور دورہ ہے تما م ادارے عوامی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آتے ہیں جس کی وجہ سے عوام میں سخت مایوسی پائی جاتی ہے پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی عدم دلچسپی یا ملی بھگت کی وجہ سے پبلک ٹرانسپورٹ ایک مافیا بن چکاہے جس پر اتھارٹی کا کوئی کنٹرول نظر نہیں آتا 14سیٹر پاس گاڑی والے سرعام18سواریاںبٹھا رہے ہیں حکومت پنجاب کا مقررکردہ کرایہ نامہ یہ مسترد کرچکے ہیں سواریوں سے بد تمیزی ان کا محبوب مشغلہ بن چکا ہے سفر کے ابتدا سے اختتام تک انہیں کوئی پوچھنے والا نظر نہیں آتا یہی وجہ ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ والے من مانیاں کررہے ہیں دن کو یہ سواریاں اٹھانے کھوڑاڈہ پر آجاتے ہیںمگر شام کو مسافروں کو اتارنے کے لیئے کھوڑ اڈہ پر آنا ان کو گوارہ نہیں عورتوں ،بچوں اور معمر اشخاص کو مین روڈ پر اتار دیاجاتا ہے جو لوکل ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے خوار ہوتے رہتے ہیںجبکہ رات کو ویرانی میں کوئی نا خوشگوار واقع بھی پیش آسکتا ہے ڈی سی او ، ڈی پی او نوٹس لیں۔
مشکلات