چوہدری نثار وفا شناس شخصیت کے مالک ہیں،راجہ شہزاد یونس
مانکیالہ (نامہ نگار) چوہدری نثار علی خان ایک باوقار اور وفا شناس شخصیت کے مالک ہیں‘ہمیشہ حق اور سچ کی بات کہنے والے مسلم لیگ ن کے سینئر ترین رہنما ہیں‘ان خیالات کا اظہار چیئرمین یونین ساگری راجہ شہزاد یونس نے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چودھری نثار علی خان کی قربانیاں پارٹی کیلئے ڈھکی چھپی نہیں نہ ہی ان کی مثال کہیں ملتی ہے۔ مسلم لیگ پر جب بھی مشکل وقت آیا چودھری نثار علی خان نے ثابت قدم رہتے ہوئے اسے بحران سے نکال کیلئے کلیدی کردار ادا کیا۔ مشرف دور میں بھی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ نہ ڈرے نہ ہی اپنے موقف سے پیچھے ہٹے۔ پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری نبھائی نہ جھکے نہ بکے۔ چودھری نثار علی خان نہ کبھی ذاتیات کی سیاست کی نہ ہی خوش آمد کرتے اور نہ ہی خوش آمدیوں کو پسند کرتے۔ پرویز رشید کس حیثیت سے آپ پر تنقید کرتے ہیں ہم پرویز رشید کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہیں اور چودھری نثار علی خان کو مسلم لیگ کا ستون مانتے ہیں ۔