تین افراد نے ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو ہراساں کیا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ بنی گالہ کے علاقے میں تین افراد نے ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو ہراساں کیا پولیس نے مقدمہ
درج کرلیا پولیس کو مسماۃ نصرت شاہین نے بتایا کہ میں پنڈ بیگووال میں اپنے گھر پر تھی تین افراد ساجد ، طاہر اور منیر میرے گھر میں گھس آئے اور میرے ساتھ نازیبا حرکات کیں پولیس مصروف تفتیش ہے ۔