کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس آئندہ الیکشن میں امیدواروں کی حمایت کے حوالے سے غور
شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)کریانہ مرچنٹس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر چوہدری ماجد منظورکاہلوں ہوا جس میں حاجی افتخار احمد، میاں اجمل حسن، رانا خالد ، نصر اللہ بشیر، میاں اکرام ، شیخ علی، خالد شاہ، عابد شفیق پنساری، ملک عدنان، شیخ ہمایوں اور تنویر بھٹی و دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر آئندہ انتخابات میں امیدواروں کی حمایت کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ شرکاء اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات کا تقاضا ہے کہ ایسے امیدواروں کو سپورٹ کرکے اقتدار کے ایوانوںمیں بھیجا جائے جو حقیقی معنوں میں جمہوری عمل کو مضبوط اور ملک و قوم کے حق میں موثر آئین سازی کرنے کے اہل ہوں۔