ضلع کچہری راولپنڈی کیلئے فول پروف سیکیورٹی نہ ہونے کی شکایات ڈی سی اور سی پی او آفس تک بھی پہنچ گئیں
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ضلع کچہری راولپنڈی کیلئے فول پروف سیکیورٹی نہ ہونے کی شکایات ڈی سی آفس اور سی پی او آفس تک بھی پہنچ گئیں کچہری میں ہر طرف سے داخلی راستوں کی بھرمار سے وکلاء ، سائلین سمیت دیگر شہری سخت پریشانی
کا اظہار کرتے ہیں جن کا مطالبہ ہے کہ ضلع کچہری کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے پولیس اقدامات یقینی بنائے جائیں۔