سیوریج کا نالہ بند ہونے سے گندہ پانی صدر کے میلاد چوک میں بہنے لگا ،کینٹ انتظامیہ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) صدر کے معروف میلاد چوک (ہاتھی چوک) میں اتوار کو سیوریج کا نالہ بند ہو جانے گندہ پانی آدم جی روڈ پر بیہہ نکلا جس سے راہگیروں اور تاجروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ تاجروں نے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے متعلقہ عملے سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔