کریم اور اوبر کی سروس رینٹ اے کار کے زمرے میں آتی ہے،آر ٹی اے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی جانب سے راولپنڈی میں کریم اور اوبر کے کپتانوں کے چالان کرنے اور انہیں اپنی گاڑیوں کے ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے پرمٹ بنوانے کی ہدائت کی گئی ہے جبکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا موقف ہے کہ کریم اور اوبر کی سروس رینٹ اے کار کے زمرے میں آتی ہے جسے محکمہ ٹرانسپورٹ کا ہیڈ آفس لاہور ڈیل کرتا ہے تاہم ہیڈ آفس جو بھی
پالیسی یا فیصلہ جاری کرے ہمارا کام اس پر سختی سے عملدرآمد کرانا ہے اگر اس بارے میں لاہور سے کوئی گائیڈ لائن ملے گی تو ایکشن ہوگا ۔