فیروزوالا: ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری لاکھوں کے مال و زر سے محروم
فیروزوالا (نامہ نگار) لاہور شرقپور روڈ کی آبادی پھیریانوالہ کے قریب ڈاکو ادویات سپلائی کرنے والی گاڑی روک کر منیجر انجم سے ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکوئوں نے مولوی ظہیر احمد کے گھر میں داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ لیا۔ ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات‘ نقدی و دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ کالاشاہ کاکو کے قریب ڈاکوئوں نے عاصم بخاری اور مجیب الرحمن کو روک کر لوٹ لیا۔ ڈاکو تقریباً 80 ہزار روپے کی رقم‘ موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈاکو آڑھتی وحید احمد سے نقدی‘ موبائل چھین کر لے گئے۔ نامعلوم چورنذیر احمد کے کوارٹر کے کمرے میں داخل ہوکر ہزاروں روپے کا سامان چوری کرکے لے گئے۔