ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق‘ 11 افراد زخمی
فیروز والا (نامہ نگار) ٹریفک حادثات میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔ جی ٹی روڈ کی آبادی ریان پورکے قریب ویگن کی زد میں آکر کامونکی کی خاتون مجیداں بی بی اور ایک شخص زخمی ہو گیا۔ حادثہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔ حدودکے کے قریب کار نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا جس کے نتیجہ میں رمضان شدید زخمی ہو گیا۔ بنگلہ پلی کے قریب تیزرفتار گاڑی ٹکرانے سے نوجوان جاوید شدید زخمی ہو گیا۔ دو موٹرسائکلیں آپس میں ٹکرانے کے باعث تین افراد ارشد وغیرہ زخمی ہو گئے۔ موٹرسائیکل رکشہ کی سائیڈ لگنے سے خاتون اختر بی بی زخمی ہو گئی۔ ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار سہیل اور ایک خاتون عالیہ بی بی زخمی ہو گئی۔ انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کروایا گیا۔ کالاخطائی روڈ پر موٹرسائیکل سے گر کر دو افراد زخمی ہو گئے۔