آتشزدگی کے واقعات میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا
لاہور (سٹاف رپورٹر) مختلف مقامات پر آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل گیا۔ تھانہ ساندہ کے علاقے بند روڈ کے قریب پلاسٹک کے گودام میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی جس نے گودام میں موجود پلاسٹک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ این ایف سی کالونی ویلنیشیا ٹائون میں گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا فرنیچر‘ الیکٹرانکس اور گھریلو سامان جل کر خاکستر ہو گیا‘ تاہم اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔