آسٹریلوی کھلاڑی کا کارنامہ 660 فٹ اونچائی سے بال باسکٹ
سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے اس کھلاڑی کی مہارت کی داد دینی پڑے گی، جس نے سینکڑوں فٹ اونچائی سے بال باسکٹ کرنے کا شاندار مظاہرہ کر کے گنیز ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ ’ڈیریک ہیرون‘ نامی آسٹریلوی نوجوان نے 660 فٹ اونچائی پر کھڑے ہو کر ایسا نشانہ لگایا کہ بال سیدھی باسکٹ میں جا گری۔