حکمران وعدوں کی پاسداری نہ کر سکے،انتخابات میں مسلم لیگ ن کا نام لینے والا نہ ہو گا: عامر الاسلام
جڑانوالہ ( نامہ نگار) حکمران عوام سے کیے وعدوں کی پاسداری نہیںکر سکے۔ آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کا نام لینے والا کوئی نہیں ہو گا ملک لوٹنے والوں کا احتساب وقت کی ضرور ت بن گیا ہے اداروں پر انگلیاں اٹھانے والوں عوام کے کٹہرے میں کھڑا ہونا ہو گا جماعت اسلامی ہر حلقے میں اپنے نمائندے کھڑے کر ئیگی ان خیالات کااظہار جماعت اسلامی پی پی 54کے یوتھ ونگ کے سینئر نائب صدر عامر الاسلام نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا حکمران نے ملک کو مسلستان بنا دیا ہے بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کا دعوہ کر نے والی حکومت نے گیس کی لوڈ شیڈ نگ شروع کر کے عوام کو نیا تحفہ دیا ہے کمر توڑ مہنگائی اور بے روز گاری میں اضافہ ہوا ہے اقتدار کی ٹھیکیدار حکومت نے عوام کو تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہلوتوں سے محروم کر دیا ہے۔