یونائیٹڈ فرینڈز گروپ تاندلیانوالہ کی تعمیر ترقی کے لئے کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا : میاں شاہد محمود
تاندلیانوالہ(نامہ نگار) یونائیٹڈ فرینڈ گروپ صدر پریس کلب تاندلیانوالہ میاں شاہد محمود نے کہا کہ ہمارا گروپ شہر بھر کی تعمیرو ترقی میں کلیدی کردارادا کرتا رہے گا اور شہر کے لوگوں کے مسائل حل کروائیں گے سینئر نائب صدر ڈاکٹر ریحان بدر کا کہنا تھا کہ جو پیار ہم کو تاندلیانوالہ کے عوام نے دیا ہے اس کا مان رکھیں گے پریس کلب کی تعمیرو ترقی کے علاوہ ہم شہر کی محرومیوں کو ختم کریں گے۔