ایجوکیٹرز کی بھرتی، ٹوبہ میں درخواستیں وصول کرنے کے لئے محکمہ تعلیم کے دفاتر کھلے رہے
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نمائندہ خصوصی) ایجوکیٹرزکی بھرتی کے لیے درخواستوں کی وصولی کے حوالے سے ایک یوم کی توسیع کر دی گئی،اتوار چھٹی کے روز بھی محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر کھلے رہے،درخواستوں کی وصولی کا عمل جاری رہا،پنجاب حکومت کی جانب سے نئے امیدوار ایجوکیٹرز (مردوخواتین) کی بھرتیوں کے سلسلہ میں درخواستوں کی وصولی کے لیے ایک یوم کی توسیع کر دی گئی ہے،آج 22جنوری بروز سوموار کو بھی محکمہ تعلیم امیدوار ایجوکیٹرز سے درخواستیں وصول کرے گا۔گزشتہ روز اتوار کی چھٹی کے باوجود بھی محکمہ تعلیم کے ضلعی دفاتر کھلے رہے اور امیدوار ایجوکیٹرز سے درخواستوں کی وصولی کا عمل بھی جاری رہا،ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ریاض قدیر بھٹی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔