تحریک ختم نبوت کی جماعتوں نے ہمیشہ عدم تشدد کی پالیسی اختیار کی: عبداللطیف خالد
لاہور(خصوصی نامہ نگار)مجلس احراراسلام کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالد چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک ختم نبوت کی جماعتوں نے ہمیشہ عدم تشددکی پالیسی اختیار کی ہے اور ہم اب بھی آئینی وقانونی دائرے میں رہتے ہوئے تحریک ختم نبوت کو آگے بڑھائیں گے پر تشدد کاروائیوں سے کاز کو فائدے کی بجائے نقصان کا احتمال ہے ۔ ’’امیر شریعت کانفرنس‘‘10مارچ کو بادشاہی مسجد میں ختم نبوت کانفرنس اور 11مارچ کو انٹرنیشنل ختم نبوت کانفرنس ،جو کانفرنسز کا سہ روزہ بن جائے گا یہ سہ روزہ استعماری قوتوں کو پوری طرح بے نقاب کرنے اور عقیدہ ختم نبوت کی جدوجہد کو آگے بڑھانے کا بہترین موجب بنے گا ۔