والدین تربیت اولاد پر توجہ دیں: میاں جمیل
لاہور (خبرنگار) والدین تربیت اولاد پر توجہ دیں، اسلامی تعلیم و تربیت سے دوری نے تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائد میاںمحمد جمیل نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات افسوسناک ہیں۔ ملزموں کا گرفتار نہ ہونا پولیس، انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ میاں محمد جمیل نے کہا کہ اسلام اور پاکستان مخالف این جی اوز نصاب تعلیم کے ذریعے مذموم مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہیں۔ ایسے حالات میں مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ اسلامی تشخص کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں۔