کنٹرول لائن پر بھارتی اشتعال انگیزی امریکی و اسرائیلی اشاروں پر ہے : عبدالغفار روپڑی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیرحافظ عبدالغفارروپڑی نے ورکنگ بائونڈری پر مسلسل بھارتی سکیورٹی فورسز کی طرف سے فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اس وقت پاکستان دشمن قوتوں کے آلہ کار کے طور پر پاکستان پر جارحیت مسلط کررہا ہے، بھارت کی اشتعال انگیزی اسرائیلی اور امریکی اشاروں پر ہے جو کسی صورت بھی پاکستان میں امن برداشت نہیں کرسکتے،کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلا اعلان جنگ ہے۔