وزیراعظم نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کیلئے 5 افراد کی سمری مسترد کرکے 3 نام بھجوادیئے‘ چیئرمین بیورو کا تینوں کو قبول کرنے سے انکار: ذرائع
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب پراسیکیوٹر جنرل کیلئے 5 ناموں کی سمری مسترد کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے 3 نام تجویز کرکے اپنی سمری چئرمین نیب کو بھجوا دی۔ چیئرمین نیب نے حکومت کی مرضی کے افراد تعینات کرنے سے انکار کر دیا۔ چیئرمین نیب نے وزیراعظم کے بھیجے گئے تینوں نام مسترد کر دیئے۔ چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ ہمارے بھیجے گئے 5 ناموں میں سے کسی ایک کا نام تجویز کیا جائے۔ نیب پراسیکیوشن جنرل کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیرسماعت ہے۔ طوالت کی کوئی گنجائش نہں۔