عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کیخلاف سازشوں کا مقابلہ کرینگے،طاہراشرفی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)پیغام پاکستان کے عنوان سے قومی بیانیہ درست سمت قدم ہے ، مزید اصلاحات کی ضرورت ہے ، عقیدہ ختم نبوت اور پاکستان کے خلاف ہونے والی سازشوں کا ہر سطح پر مقابلہ کریں گے ، 28 جنوری کو مال روڈ لاہور پر استحکام پاکستان کانفرنس ہو گی ، 2018 ء کو القدس کے سال کے طور پر منایا جائے گا ، یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے پاکستان علماء کونسل کے ذمہ داران کے اجلا س سے خطاب کرتے ہوئے کہی ، ا۔انہوں نے کہا کہ بعض سیاسی قائدین ملک کے ماحول میں تلخی پیدا کرنا چاہتے ہیں ، ملک کے مقتدر اداروں)
پر تنقید افسوسناک ہے ، پاکستان علماء کونسل نے انتخابات کیلئے تیاری شروع کر دی ہے اور ملک بھر میں امیدوار کھڑے کیے جائیں گے ، اپنے نظریات اور افکار سے قریب جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا ،