اسلام آباد ، 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کرنے کامنصوبہ
اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل) اسلام آباد میںطالبات کے تعلیمی اداروں میں 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ،وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے اس منصوبے پر60 کروڑ روپے لاگت آئے گی ، وفاقی تعلیمی اداروں کی ایک لاکھ10ہزار سے زائد طالبات اور 202 خواتین اساتذہ کو ان لیبارٹریوں میں مائیکرو سافٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی،تفصیلات کے مطابق طالبات کے وفاقی تعلیمی اداروں میں 226 اضافی کمپیوٹرز لائبریریاں قائم کرنے کے منصوبے پر کام جاری ہے جو طالبات کو انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجیز کے پروگرام کے دوسرے مرحلہ کا حصہ ہے تاکہ طالبات کی روزگار کی صلاحیتوں میں اضافہ کیا جا سکے، ایک سالہ ڈیجیٹل لرننگ کے تحت دوسرے مرحلہ میں وفاقی تعلیمی اداروں کی ایک لاکھ10ہزار سے زائد طالبات اور 202 خواتین اساتذہ کو ان لیبارٹریوں میں مائیکرو سافٹ کے ذریعے تربیت دی جائے گی، اس مرحلہ پر لاگت60کروڑ روپے آئی ہے۔ وفاقی نظامت تعلیمات کے ذرائع کے مطابق اس پروگرام کا ایک مقصد معاشرے کے پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والی طالبات کو موزوں ترین پیشہ اختیار کرنے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔مائیکرو سافٹ کم سن طالبات کو تربیت میں تعاون فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ سماجی۔اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل ہو سکیں اور صنفی ڈیجیٹل امتیاز کو دور کیا جاسکے۔آئی سی ٹی کی طالبات کے لئے اس اقدام کو سے آبادی کے 50 فیصد حصہ پر مشتمل خواتین کو سماجی، اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔