غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی گئی
اسلام آباد ( وقائع نگار) وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) نے اسلام آباد میں قائم غیرقانونی شادی ہالز اور مارکیز کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی ہے سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے وفاقی دار لحکومت اسلام آبا د میں غیر قانونی تعمیرات ، شادی گھروں ، مارکیز سے متعلق وفاقی ترقیاتی ادارہ سی ڈی اے نے اسلام آباد میں برسوں سے قایم شادی ہالز سے متعلق رپورٹ تیار کرلی ،زرائع کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ شادی ہال کے لیے چار ہزار گز کا رقبہ ہونا لازم ہے ، جس میں ستر فیصدپارکنگ ہونا بھی لازم ہے، اسلام آباد مین سی ڈی اے کی جانب سے شادی ہالز سے متعلق کئے گئے سروے کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں اس وقت تقریبا ستر شادی ہال ہیں ، جن میں سے بڑی تعداد مذکورہ قوانین پر پوری نہیں اترتی، جو شادی ہالز سی ڈی اے قوانین کے خلاف ورزی کررہے ہیں انہیں تین ماہ کا نوٹس دیا جاٰے گا بعد ازاں انکے خلاف کاروائی کی جائ یگی، زرائع کے مطابق سینیٹرز اور قومی اسمبلی ارکان نے سی ڈی اے کے اعلی افسران نے شادی ہالز سے متعلق رابطے تیز کردیے ہیں ۔