پمس اور شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی ، دونوں کے سربراہ ریٹائر ہوگئے
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)پاکستان انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز پمس اور شہید ذوالفقار علی یھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے دونوں سربراہ ریٹائرڈ ہوگئے ۔گزشتہ زور ایڈمنسٹریٹر پمز ہسپتال ڈاکٹر الطاف حسین مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کے اعزاز میں عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیاگیا الوداعی تقریب میں ان پر گل پاشی کی گئی ۔ دوسری جانب نو جنوری کو شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی ریٹائرمنٹ پر کوئی تقریب نہ ہوئی اور نہ ہی ان کے اعزازمیں ہسپتال کے اندر کوئی تقریب نہ ہوئی جس بڑی وجہ ان پر الزام تھا کہ چار سال میں انہوںہسپتال کو تباہ کیا اور ملازمین کے حقوق غصب کئے رکھے ۔ملازمین کی جانب سے مظاہرہ اور احتجاج کے ڈر سے ایک مقامی ہسپتال میں ان کے قریبی نوازے گئے ڈاکٹروں نے تقریب کا انعقاد کیاجس میں میڈیا کو بھی نہیں بلایا گیا تھا۔ گریڈ بیس کے ڈاکٹر الطاف چار برس سے زائد سربراہ پمز ہسپتال تعینات رہے۔ڈاکٹر الطاف حسین کا مدت ملازمت کے آخری روز پمز ہسپتال کا الوداعی دورہ کیا۔ڈاکٹر الطاف حسین کی مختلف شعبہ جات کے ملازمین سے الوداعی ملاقاتیں کیں۔ملازمین نے ریلی کی صورت ڈاکٹر الطاف حسین کو ہسپتال سے رخصت کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الطاف نے کہاکہ دوران سروس ہسپتال عملے کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔ہسپتال میں گزرنے والے لمحات سرمایہ حیات ہیں،امید ہے آئندہ سربراہ ادارے اور مریضوں کی خدمت کیلئے دن رات کام کریگا، ڈاکٹرز،نرسز سمیت تمام عملہ مریضوں کی دیکھ بھال کو زندگی کا مقصد بنائیں،ڈاکٹرز اور نرسز مریضوں کی خدمت مسیحا بن کر کریں۔