پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں پر خالی کرسیاں لعنت بھیج رہی تھیں: رانا ثنائ
فیصل آباد (نوائے وقت نےوز)وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ ایک دوسرے پر لعنت بھیجنے والے لوگ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کے جلسے میں موجود تھے لیکن مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پر لعنت بھیج رہی تھیں۔فیصل اباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے متحدہ اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ ان سب کا ہروقت افراتفری اور انتشار کا ایجنڈا ہے لیکن مخالفین ڈیڈ لائن بڑھاتے رہیں گے، امید ہے خیر کی قوتیں کامیاب اور شر کی قوتیں ناکام ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو لعنت بھیجنے والے لوگ قادری صاحب کے جلسے میں موجود تھے ۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں پر مال روڈ پر خالی کرسیاں بھی ان پرلعنت بھیج رہی تھیں اور اب 21 کروڑ عوام ان پر لعنتیں بھیج رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اور پارلیمنٹ ہمیشہ سرخرو ہوگی اور اس ملک میں قانون و آئین اور جمہوریت بھی رہے گی۔صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاو¿ن کے لیے جلسہ کیا گیا لیکن ورثاءسے تقریر نہیں کرائی گئی۔
رانا ثنائ