خاران: پک اپ الٹنے سے ایک خاندان کے 3 افراد جاں بحق‘8زخمی
کوئٹہ (آئی این پی ) خاران میں پکنک کے لیے جانے والی پک اپ کرگ میدانی کے علاقہ میں الٹ گئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہوگئے۔ جاں بحق افراد میں ایک مرد اور 2 بچیاں شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 5 مرد اور 3 خواتین بھی شامل ہیں۔زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو شیخ زید اسپتال خاران منتقل کردیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر شدید زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ منتقل کر دیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ممتاز احمد، 2 بچیاں چاندنی بی بی، نسرین بی بی جبکہ زخمیوں میں نصراللہ، نعمت اللہ، حکمت اللہ، گلزار احمد/ سراج احمد، بی بی ثریا، بی بی انیلا اور بی بی ماتون شامل ہیں۔