چوک سرور شہید میں 5 کروڑ کے فنڈز سے ترقیاتی کام شروع ہو گئے: سلطان محمود ہنجرا
چوک سرورشہید(نامہ نگار) ایم این اے ملک سلطان محمود ہنجرا نے چوک سرورشہید کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوک سرورشہید کے مختلف محلوں میں نالی سولنگ اور ٹف ٹائل کے لئے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز کا اجراءکردیا گیا ہے اور اس کے لئے کام بھی باقاعدہ شروع کرادیا گیا ہے۔اس میں محلہ اسلام پورہ گلی نمبر1 میں 21 فٹ چوڑائی والی گلی میں نالی اور سولنگ کا کام ، اسی طرح رانامحمد رمضان والی گلی میں ٹف ٹائل لگانے کا کام شروع کردیا گیا ہے۔ اور ٹھیکدار کو سختی سے ہدایات جاری کی گئیں ہیں کہ میٹریل پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا۔انشاءاللہ الیکشن 2018 سے قبل پورے چوک سرورشہید کی گلیوں میں ٹف ٹائل سیوریج کا کام مکمل کرلیا جائے گا۔