نادار افراد کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے : سلطانہ شاہین
ملتان (لیڈی رپورٹر) ایم پی اے و چیئرپرسن سٹینڈنگ کونسل محکمہ زکوٰة و عشر پنجاب سلطانہ شاہین نے کہا ہے کہ نادار افراد کی فلاح و بہبود ہمارا مشن ہے۔ وزیراعلیٰ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں عوامی خدمت کی سیاست صرف ہمارا اعزاز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر غریب‘ مستحق خواتین میں امدادی اور غریبوں کی بچیوں کے جہیز کے لئے فنڈ کے چیک تقسیم کرنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔