ترک فوجی شام داخل ، آپریشن کی مخالفت کرنیوالوں کو بھاری قیمت پڑے گی : اردگان
دمشق (اے ایف پی) ترک بری فوج کے اہلکار شام کے علاقے عفرین میں داخل ہوگئے۔کرد باغیوں اور داعش کے خلاف آپریشن تیز کردیا گیا۔ ترک طیاروں نے 153اہداف کو نشانہ بنایا۔ ادھر ترک صدر نے انتباہ کیا ہے شام میں ہمارے شروع کیے گئے فوجی آپریشن کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا قومی پرچم کی جو خلاف ورزی کرے گا اسے کچل دیں گے۔ ادھر شام کی سرحد پر ترک قصبے پر راکٹ حملے میں ایک شخص ہلاک‘ 32زخمی ہوگئے۔ شامی صدر بشارالاسد نے کہا ہے ترکی نے آپریشن شروع کرکے دہشت گردی کی حمایت کی ہے۔
شام