بھونڈی سیاست میں عمران خان اور شیخ رشید کا کوئی ثانی نہیں: عبدالرحمن فری
ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے کوارڈی نیٹر عبدالرحمن فری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ پر لعن طعن کرنے والے پارلیمنٹ سے مراعات کس منہ سے لے رہے ہیں‘ عمران خان اور شیخ رشید کا بھونڈی سیاست میں کوئی ثانی نہیں۔ مسلم لیگ ن ملکی ترقی کے لئے اپنی خدمات سرانجام دیتی رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوتھ ونگ کے رہنما¶ں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ 2018ءکے عام انتخابات میں ان احتجاجی عناصر کو ایک بار پھر شکست کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس موقع پر یوتھ ونگ کے رہنما ملک رفیق کریمی‘ رانا دل شیر‘ محمد علی‘ طیب کاظمی و دیگر بھی موجود تھے۔
عبدالرحمن فری