چاقو رکھنے کے الزام میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے فلسطینی خاتون گرفتار
الخلیل (اے این این)اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی خاتون کو حراست میں لیا ہے جس پر یہودی آباد کاروں پر حملے کیلئے اپنے پاس چاقو رکھنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہفتے کواسرائیلی فوج نے مسجد ابراہیمی کے قریب سے ایک فلسطینی خاتون شہری کو حراست میں لیا اور دعوی کیا ہے کہ اس کے قبضے سے ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔فلسطینی ذرائع کے مطابق گرفتار فلسطینی خاتون کی شناخت 32 سالہ منتھی ابراہیم علی ابو حمدیہ کے نام سے کی گئی ہے جس کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شہر الخلیل سے ہے۔