فرانس میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام، مبینہ داعشی گرفتار
پیرس(این این آئی)فرانس میں پولیس نے ایک مشتبہ ’داعشی‘ شدت پسند کو حراست میں لے کر دہشت گردی کا خطرناک منصوبہ ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے ایک داعشی شدت پسند کو گرفتار کیا ہے جس کی عمر33 سال بتائی جاتی ہے۔ اسے ایک ویڈیو میں داعش کے ہاتھ پر بیعت کا اعلان کرتے دیکھا گیا۔فرانس کے عدالتی ذرائع اور تفتیشی حکام کے مطابق مشتبہ شدت پسند فرانس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو جنوبی شہر نیم سے گذشتہ منگل کوداخلی سلامتی کے ادارے کے اہلکاروں نے گرفتار کیا تھا۔اس کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا تاہم اس کی نشاندہی نہیں کی گئی۔