شیخ عمر دین سیاسی و سماجی تضادات کے مخالف تھے: تعزیتی ریفرنس
ملتان (نامہ نگار خصوصی) متحدہ مسلم موومنٹ کے بانی ممبر اور اخبار فروش یونین کے مرکزی رہنما شیخ عمر دین مرحوم کی یاد میں ایک تعزیتی ریفرنس متحدہ مسلم موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹرمحمد اکمل مدنی کی رہائشگاہ مدنی ہا¶س پرمنعقد ہوا جس میں مرحوم کے صاحبزادے شیخ صلاح الدین مہمان خصوصی تھے ڈاکٹر محمد اکمل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہر قسم کے سیاسی سماجی مذہبی تضادات و تفریق کے خلاف تھے اور آخری دم تک محمد اسلم موومنٹ کے مقدس مشن سے وابستہ رہے۔ مہمان خصوصی شیخ صلاح الدین حافظ اللہ دتہ کاشف بوسن جنرل سیکرٹری علامہ سید محمد نون نقوی نائب صدر علامہ غلام دستگیر نائب صدر سلطان محمود ملک چیف آرگنائزر اورمحمد ایوب مغل و دیگر شرکاءنے بھی مرحوم کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس