وزیراعلیٰ بلوچستان نے اسلم شاہ کو پولیٹیکل سیکرٹری‘ شہزاد بھوتانی اور دنیش کمار کو معاون خصوصی مقرر کرلیا
کوئٹہ(این این آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک پولیٹیکل سیکرٹری اور 2 سپیشل اسسٹنٹ تعینات کردئیے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مسلم لیگ ق کے رہنما سید اسلم شاہ کو پولیٹیکل سیکرٹری برائے وزیراعلی تعینات کردیا محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے انکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔علاوہ ازیںوزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے دو اسپیشل اسسٹنٹ تعینات کردیئے ۔وزیراعلیٰ نے شہزاد صالح بھوتانی کومعاون خصوصی برائے سماجی بہبود وترقی نسواں جبکہ دنیش کمار کو معاون خصوصی برائے اقلیتی امور تعینات کردیا ۔