کشمیر کونسل یورپی یونین 26 جنوری کو بلجیئم میں بھارت کیخلاف مظاہرہ کریگی
اسلام آباد ( سپیشل رپورٹ) کشمیر کونسل یورپی یونین 26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ کے موقع پر بلجیئم کے دارلحکومت برسلز میں بھارتی سفارت خانہ کے خلافاحتجاج کرے گی یورپی یونین کشمیر کونسل کے چیئرمین علی رضا سید کے مطابق مقبوضہ کشمیر پر ناجائز بھارتی قبضہ اور بھارتی فوج کے ہاتھوں کشمیریوں کی شہادتوں اور ان کے حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف احتجاج کیا جائیگا۔ مظاہرے میں یورپی اور دیگر ملکوں میں مقیم کشمیری حصہ لیں گے۔