سرکاری دستاویز خفیہ رکھنے کے لیے وزارتوں کو وفاقی حکومت نے خط لکھ دئیے
اسلام آباد(مسعودماجدسید؍خبرنگار)وفاقی حکومت نے سرکاری دستاویزات کو خفیہ رکھنے اور امور کار کو بہتر بنانے کیلئے رہنما اصولوں پر مشتمل خطوط تمام وزارتوں کو ارسال کردئیے ہیں۔ ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق وفاقی حکومت نے امور کار کو بہتربنانے اور دفتری کارکردگی کو شفاف بنانے کیلئے تمام وزارتوں و ڈویژنوں کے اعلیٰ حکام کو ایک مراسلہ ارسال کر دیا ہے جس میں تمام ڈپٹی سیکرٹریوں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماتحت سیکشن افسروںکی کاکردگی پر کڑی نگاہ رکھیں اور ہر چھ ماہ میں ایک بار ضرور انکے کام کا معائنہ کریں،اسی طرح سے ہر وزارت اور ڈویژن کے جائنٹ سیکرٹریوں کو بھی تنبہہ کی گئی ہے کہ وہ بھی سال میں کم از کم ایک بار ضرور اپنے ماتحت عملہ اور ان کے کام کومعائنہ کیا کریں۔ مزید یہ کی آے ٔ روز میڈیا میں آنے والی خفیہ خبروں کی ترسیل کو روکنے کیلئے ہر سیکشن میں فیکس مشینوں اور کمپیوٹرز پر غیر متعلقہ افراد کے ہاتھوں ان مشینوں کو روکنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے اور واضح طور پر کہا گیا ہے کہ ہر فیکس و کمپیوٹر کو آپریٹ کرنے کیلئے مخصوص افراد کی تعیناتی کی جاے ٔ گی اور وہی کسی قسم کی خفیہ معلومات یا دستاویزات لیک ہونے کی صورت میں ذمہ دار ہوگا۔مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دفتری احکامات پر رولز آف بزنس سیکرٹریٹ کی ہدایات کی روشنی میں عمل کیا جاے ٔ ،سیکیورٹی انتظامات کو سخت کیا جاے ٔ۔سرکاری آلات و املاک کی مناسب طور پر حفاطت کو یقینی بنایاجاے ٔ۔اسی طرح سے سرکاری گزٹ نوٹیفیکیشن پر بھی سیکرٹری انچارج یا اس کی جانب سے مقرر کردہ افسر مجاز کے دستخطوں کو بھی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ان ہدایات کا اطلاق تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، کارپوریشنوں، خودمختار و نیم خودمختار اداروں پر ہوگا۔