سندھ میں گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے‘ سلیم مانڈوی
اسلام آ باد ( وقائع نگار خصوصی) ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چئیرمین اور پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا
نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ سے امتیازی سلوک کررہی ہے،کراچی اور سندھ میں گیس کی بد ترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے،گیس کی لوڈ شیڈنگ سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہورہی ہیں،پیپلزپارٹی وفاقی حکومت کی پالیسیوں کی مذمت کرتی ہے،گیس کی بندش کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ میں احتجاج کیا جائے گا ۔